26 کے بعد اور کچھ نہیں27 مارچ ہوگا: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

0 368

لاہور:پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ 26 مارچ کے بعد 27 مارچ ہو گا اور کچھ نہیں ہو گا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 2023ء تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے، حکومت قائم رہے گی، اپوزیشن کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے، نہ ہی ان میں اتفاق ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتیں اور عوام بھی حکومت کے بیانیے کے ساتھ ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.