لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل فلسطین کے درمیان کشیدگی میں فوری کمی آئے۔
بورس جانسن نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیل اور فلسطین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تشدد اور شہری ہلاکتوں پر شدید تشویش ہے ۔
بورس جانسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل فلسطین کے درمیان کشیدگی میں فوری کمی آئے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔