کینیڈا کی طرف سے پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان

0 118

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کینیڈا کی پرواز کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔کینیڈا کی طرف سے پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے بھی متحرک ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ 22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکام نے پی آئی اے کے وضع کردہ کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں کینیڈا کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں اتوار سے شروع کرے گا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ کینیڈا کے لیے پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.