روس کو کسی بھی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑسکتی ہے، بورس جانسن

0 147

لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں روس کی یوکرین اور پولینڈ کی سرحدوں پر فوجی مہم جوئی ایک المناک غلطی ہو سکتی ہے، روس کو کسی بھی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے ۔

برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روس کو خبردار کیا کہ ماسکو کو کسی بھی فوجی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو یہ بات سمجھے کی ضرروت ہے کہ پولینڈ اور یوکرین کی سرحدوں پر غلطی کی قیمت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روس کیلئے یہ سوچنا کہ فوجی مہم جوئی کے ذریعے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ایک المناک غلطی ہو گی۔پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ سماعت کے دوران ان ن کا تبصرہ یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں بڑھتے ہوئے مغربی خدشات کے دوران سامنے آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.