دنیا بھر کے کئی ممالک میں سال نو کی تقریبات پر مکمل پابندی

0 106

لندن:دنیا بھر میں سال نو کی تیاریوں پر کورونا وائرس کے اثرات سامنے آنے لگے۔

دبئی میں آتشبازی سے پہلے برج خلیفہ کے اطراف سڑکوں پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

بھارت کے شہروں نئی دلی اور ممبئی میں سال نو کے موقع پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور دیگر شہروں میں بھی بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر امریکا میں کورونا کی بدترین صورتحال کے باعث نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سال نو کی آمد پر 114 سال میں پہلی مرتبہ عوام کے آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیرس میں بڑھتےکوروناکیسز کے باعث سال نوکی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.