لندن:آئرلینڈ نے سلامتی کونسل کے منتخب ممبر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ڈبلن میں آئرش وزارت خارجہ کے مطابق آئرلینڈ یکم جنوری 2021 تک سلامتی کونسل کا ممبر رہے گا۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی حمایت آئرش خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے۔
آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کا کہناہے کہ سلامتی کونسل کا ممبر منتخب ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔
آئرش وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ممالک کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، آئرلینڈ سلامتی کونسل میں ذمہ داریاں منصفانہ اور آزادانہ طریقہ سے انجام دے گا۔
آئرلینڈ اس سے قبل تین بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ممبر رہ چکا ہے۔