ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

84

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

شہباز شریف کی 2 روزہ بیرون ملک مصروفیات کے بعد وطن واپسی کے بعد رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن سیاسی مصروفیات کا مرکز بن گیا جہاں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی حاضر ہوئے اور پنجاب کی حالیہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اس حوالے ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد پارٹی کا بھر پور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین میں دئیے گئے وقت کے مطابق کرانے کی تجویز الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی نگران سیٹ اپ کے قیام سے مشروط ہے جبکہ نگران سیٹ کے لئے ناموں کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔ علاوہ ازیں پارٹی کے اندر کالی بھیڑوں کو بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.