جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں دعائیہ محفل کا اہتمام

130

لوٹن: جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں امام و خطیب مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی اہلیہ مرحومہ مغفورہ اور قاری ضیا ال مرتضی عطا المصطفیٰ اور سراج الحق کی والدہ محترمہ کے سالانہ ختم شریف کے حوالے سے ایک دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔

محفل میں مقامی علما سمیت کمیونٹی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر امام و خطیب مرکزی جامعہ مسجد لوٹن امام مولانا حافظ اعجاز احمد نے دعا کرائی جبکہ مولانا پروفیسر مسعود اختر ہزاروی قاری احسان اللہ ، مولانا ساجد الرحمان اور دیگر علماء کرام نے اولاد کی پرورش میں ماں کے کردار اور شان پر سیر حاصل گفتگو کی۔

Comments are closed.