پاکستان پریس کلب لوٹن برانچ کے زیر اہتمام حکومت پاکستان کیجانب سے پیکا ایکٹ کے نفاذ کیخلاف مشاورتی اجلاس

10

لوٹن:پاکستان پریس کلب لوٹن برانچ کے زیر اہتمام لوٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں حکومت پاکستان کیجانب سے پیکا ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں صدر پریس کلب لوٹن اسرار خان ،مرکزی نائب صدر اسرار احمد راجہ ،ممبر مرکزی مجلس عاملہ محمد عتیق چوہدری اور جنرل سیکرٹری احتشام الحق قریشی نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کے پی پی سی یوکے لوٹن برانچ بروز جمعہ لوٹن سنٹرل مسجد کے باہر مقامی سماجی و سیاسی شخصیات اور کمیونٹی کے افراد کے ساتھ مل کر ایک احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

پریس کلب لوٹن اور مقامی صحافی ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور اوورسیز پاکستانی و کشمیری اس کالے قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔پاکستان پریس کلب برطانیہ کے پلیٹ فارم سے میڈیا پر بے جا پابندیوں پر برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

سابق صدر پریس کلب یوکے شیراز خان جو اس وقت جرمنی کے مختصر دورے پر ہیں انھوں نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

انھوں نے کہا کے دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی اوورسیز بنیادی انسانی حقوق کی پابندیوں پر سراپا احتجاج ہیں انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کے فی الفور اس کالے قانون کا خاتمہ کیا جاۓ اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے

پریس کلب لوٹن برانچ کے ممبران و عہدیداران نے مرکزی صدر پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال کی آزادی صحافت کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کے ان کی آزادی صحافت کے لئے کوششوں میں مکمل طور پر ان کا ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر بانی قائد پریس کلب مبین چوہدری مرحوم کی جرت مندانہ صحافتی خدمات اور برطانیہ کے طول و عرض میں صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر کے ان کو یکجاء کرنے کا اعتراف کیا گیا ان کے لئے دعاء مغفرت کی گئ اور ان کے مشن کا جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Comments are closed.