کیلیفورنیا:امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کے باعث ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں کے لیے وفاقی امداد بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔اس اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو، سانتا کروز کاؤنٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہو گی۔
کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 19 اموات ہوچکی ہیں۔ان علاقوں میں 55 ہزار سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے چند مقامات پر ہونے والی بارش نے 150 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
Comments are closed.