ماسکو:روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں ناکامی ہوئی تو جوہری جنگ ہوسکتی ہے۔
روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور سابق روسی صدر دیمرتی میدادوف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین میں جاری روایتی جنگ میں جوہری طاقت روس کو شکست ہوئی تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ممالک ایسے بڑے تنازعات میں شکست کے متحمل نہیں ہوتے جس پر ان کی قسمت کا دارومدار ہو۔جوہری جنگ سے متعلق بیان روس کی پالیسی کے مطابق ہے۔
روس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے یوکرین کے لیے نیا فوجی سامان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے مغربی پارٹنرز پر زور دیا ہے کہ وہ بھی جدید ٹینک اور بھاری ہتھیار یوکرین کو فراہم کریں۔ روس اس سے قبل بھی متعدد مواقعوں پر جوہری جنگ کی دھمکی دے چکا ہے۔
Comments are closed.