سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

101

اسلام آباد:سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف امریکن ہاسپٹل دبئی میں زیر علاج تھے، پرویز مشرف کی فیملی ان کی میت کو پاکستان لانے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

Comments are closed.