واشنگٹن:امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگریس رکن اینجی کریگ پر واشنگٹن میں حملہ ہوا، انہوں نے حملہ آور پر گرم کافی انڈیل کر اپنی جان بچائی۔
اینجی کے چیف آف اسٹاف نک کوئی نے بیان میں کہا کہ کانگریس رکن نے حملہ آور سے اپنا دفاع کیا لیکن وہ زخمی ہوئی ہیں۔
اینجی نے 911 پر فون کیا مگر حملہ آور فرار ہوگیا، پولیس نے جمعرات کی رات کو ایک ملزم گرفتار کیا ہے۔
جمعرات کو صبح 7 بجے کے قریب کانگریس رکن اپنے فلیٹ کی لفٹ میں تھیں جب ملزم نے ان پر حملہ کیا لیکن گرم کافی پھینکے جانے پر ملزم بھاگ کھڑا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 سالہ کینڈرک ہیملن کو گرفتار کرکے حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
50 سالہ اینجی کریگ 2018 میں کانگریس رکن منتخب ہوئی تھیں اور اب ان کی تیسری مدت جاری ہے۔
امریکی سینیٹر ایمی کلوبچر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اینجی کی بہادری ایسے بتاؤں کہ آج ان پر حملہ ہوا لیکن اس کے باوجود وہ سیدھی کیپٹل ہل آئیں اور سینیٹ میں مجھ سمیت گورنر کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔
Comments are closed.