امریکا: 90 لاکھ ڈالر کی لالچ، نوجوان لڑکی نے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

96

الاسکا :الاسکا میں ایک لڑکی نے 90 لاکھ ڈالر کے عوض اپنی دوست کو قتل کرکے ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ دینالی بریہمر نے 2019 میں 19 سال کی سنتھیا ہوفمین کو قتل کیا تھا۔ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے، اس کیس کی تحقیقات پولیس اور ایف بی آئی نے کئی دیگر ایجنسیز کے تعاون سے کی تھیں۔

سنتھیا جون 2019 میں دینالی کے ہمراہ سیر کیلئے تھنڈر برڈ فالز کی طرف پیدل گئی تھی۔دو روز بعد اس کی لاش دریائے اکلوتنا کے کنارے سے ملی جس کے سر پر گولی کا نشان تھا۔

تفتیش کاروں نے عدالت کو بتایا کہ دینالی قتل کے وقت 18 برس کی تھی اور اس نے ٹائلر نامی شخص سے آن لائن ملاقات کے بعد سنتھیا کو قتل کیا۔ٹائلر نے دینالی کو یہ تاثر دیا کہ وہ کروڑ پتی ہے اور اگر اس نے اپنی دوست کو قتل کرکے واردات کی ویڈیو بنائی تو اسے 90 لاکھ ڈالر دے گا۔

بعد ازاں تفتیش سے معلوم ہوا کہ ٹائلر کا اصل نام ڈیرن شلملر تھا اور وہ ریاست انڈیانا کا رہنے والا تھا۔

Comments are closed.