میرپور:بینک آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کوٹلی روڈ برانچ میرپور میں بہترین کسٹمر سروس کمپین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ایم ڈی ایچ اے اصغر علی اور چوہدری کارپوریشن کے مالک چودھری محمود تھے۔
اس تقریب میں ریجنل ہیڈ میرپور راجہ وسیم خان بھی شریک ہوئے ،تقریب میں بزنس کمیونٹی کے علاوہ دیگر کسٹمر نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب میں مہمانان خصوصی نے کیک کاٹ کر دعا کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا ۔
ریجنل ہیڈ نے اپنے ابتدائی کلمات میں بینک کی ترقی اور کامیابیوں کا ذکر کیا اور اس میں کسٹمر کے بہترین تعاون کو سراہا ۔اسسٹنٹ کمشنر ایم ڈی ایچ اے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بینک کی سروس کو بہترین قرار دیا ۔
چودھری محمود نے اس موقع پر بینک اور برانچ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وہاں موجود شرکاء سے بھی اپیل کی کہ وہ بینک کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون ادا کریں ۔
آخر میں بینک منیجر سید قمر عباس نے مہمانان خصوصی ریجنل ہیڈ اور جملہ شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور چائے اور کیک کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔اس طرح سے اس خوبصورت تقریب کا اختتام ہوا ۔
Comments are closed.