پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق،سوات سب سے زیادہ متاثر

92

اسلام آباد:پاکستان کے تین صوبوں سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں 6.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک دو بچیوں سمیت چار جاں بحق ہوئے۔ مالا کنڈ ڈویژن میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی جبکہ 70سے زائد بے ہوش ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 9 بج کر 47 اور 48منٹ کے درمیان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

عالمی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 6.8 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز افغانستان کوہ ہندو کش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی شدت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے جبکہ پشاور کی مساجد میں اذانیں بھی دی گئیں۔ زلزلے کے وقت راولپنڈی کے بازاروں میں بھی بھگدڑ مچی۔

اسلام آباد / مری، ملکہ کوہسار، کامرہ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے بعد شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments are closed.