برسلز:اسکینڈے نیویائی یورپی ملک فن لینڈ فوجی اتحاد نیٹو کا 31واں رکن ملک بن گیا۔
ہیلسنکی اور برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر روس نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کریملن نے اس حوالے سے کہا کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت روس کی سلامتی اور قومی مفادات پر حملہ ہے۔
کریملن نے مزید کہا کہ نیٹو کا یہ عمل ہمیں جوابی اقدامات پر مجبور کرنے والا ہے اور نیٹو کا حالیہ عمل صورتحال کو مزید خراب کرنے کا پیش خیمہ ہے۔
Comments are closed.