اسلام آباد:حکومتی اتحادی جماعتوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کل قومی اسمبلی میں دوبارہ قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں شہباز شریف کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایک قرارداد اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا جائزہ لینے کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بھی ہوگا جس میں حکمت عملی کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
دوسرے روز کے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدرات وزیر اعظم شہباز شریف ہی کریں گے بعدازاں اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.