سوڈان:حالات کشیدہ، سعودی مسافر طیارہ بھی فائرنگ کی زد میں آگیا

96

خرطوم:آج سوڈان میں آرمی اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران سعودی ایئرلائن کا طیارہ بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئرلائن نے مسافروں، جہاز کے عملے اور ایئرپورٹ پر موجود اپنے اسٹاف کو سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں قائم سعودی سفارتخانے منتقل کیا۔

سعودی ایئرلائن نے سوڈان کیلئے پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

Comments are closed.