اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی تیسری بیٹھک میں ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق کرلیا گیا تاہم اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے ہیں جس میں حکومت اور پی ٹی آئی نے پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کرانے پر اتفاق کرلیا ہے البتہ ابھی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نگراں حکومتوں کی موجودگی میں عام انتخابات ہوں گے، الیکشن کی تاریخ پر دونوں کمیٹیاں اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں لیکن دونوں اطراف سے لچک دکھائی گئی ہے، وہ بھی اپنی قیادت سے بات کریں گے، جس روز بھی ملک میں الیکشن ہوں گے نگران حکومتیں ہوں گی۔
Comments are closed.