ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ تصویر کھینچوانے والی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن کرونشٹاٹ کے علاقے میں عوام سے ملاقات کررہے تھے کہ ایک دلہن نے ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔ روسی صدر نے دلہن کی خواہش پوری کرتے ہوئے تصویر بنوائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دلہن کو اشارے سے تصویر کے لیے دلہا کو بلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن کی سخت سیکورٹی کے گھیرے میں موجود روسی صدر کے ساتھ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے دلہن کو خوش قسمت قرار دیا جسے صدر پیوٹن کے ساتھ تصویر بنوانے کا موقع ملا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلہن نے جنگی مجرم کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے۔
Comments are closed.