اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

75

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے ای سی سی کے اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترسیلات زر کو فروغ دینے سے متعلق اسکیموں پر نظرثانی کی سمری پر تفصیلی بحث کے بعد ترسیلات زر کی آمد کو بہتر بنانے اور رسمی ذرائع کے ذریعے ترسیلات زر کی زیادہ سے زیادہ آمد حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی چھ مراعاتی اسکیموں میں ترامیم کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے پیش کردہ بارشوں اور سیلاب سے 2022 میں پاسکو کی گندم کو نقصان پہنچانے کی جامع رپورٹ پر غور کیا گیا۔

ای سی سی نے ٹی اے وی این آئی آر ایران کے ساتھ 104 میگاواٹ بجلی کی خریداری کے لیے معاہدے میں ترامیم کی بھی منظوری دیدی ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی نے ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کے-الیکٹرک کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن کی منظوری دی جو کہ بالترتیب تین ماہ (جولائی، اگست اور ستمبر 2023) میں صارفین سے وصول کی جانے والی اپریل، مئی اور جون 2023 کی کھپت پر لاگو ہوگی۔

ای سی سی نے ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 (ٹی ایل پالیسی 2015) میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دیدی ہے۔ ترمیمی پالیسی کے تحت ذیلی خدمات کے منصوبوں کو بھی اس پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔

Comments are closed.