ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی

56

انقرہ: غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Comments are closed.