صدر میکرون کو گلے لگاکر بوسہ دینے پر خاتون وزیرِ کھیل تنقید کی زد میں آگئیں

53

پیرس:اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران فرانسیسی وزیرِ کھیل 46 سالہ ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا کی صدر ایمانوئل میکرون کو مضبوطی سے گلے لگانے اور گردن پر بوسہ دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘ کے مطابق یہ منظر پیرس اولمپکس کے آغاز میں دریائے سین پر ایک شاندار اور بے مثال افتتاحی تقریب میں دیکھنے کو ملا۔ افتتاحی پریڈ میں ساڑھے ساتھ ہزار حریفوں نے 85 کشتیوں کے ایک فلوٹیلا پر دریائے سین پر چھ کلو میٹر تک کا سفر طے کیا۔

افتتاحی تقریب میں فرانسیسی خاتون وزیر کھیل جو خود بھی کھلاڑی رہ چکی ہیں شاندار تقریب کے انعقاد پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ملکی صدر کو آتا دیکھ کر ان کے گلے لگ گئیں۔

اس موقع پر کسی نے تصویر کھینچ لی اور سب سے پہلے مقامی میگزین مادام فیگارو نے شائع کی جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔ تصویر میں دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے شاعری کی اور کسی نے نغمہ گنگنایا تاہم اکثر صارفین نے اس کو ناپسند کیا اور خاتون وزیر کھیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ وزیر کھیل نے موقع محل نہیں دیکھا اور عالمی سطح کی تقریب کے مراتب کا خیال نہیں کیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور وزیر کھیل کی جانب سے تصویر پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments are closed.