راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سکیورٹی پر تعینات 3 افسران چند ہی دن بعد دوبارہ تبدیل کردیے گئے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
میڈیا کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل میں تعینات سیکیورٹی افسران کا تقرر اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کرکے سیکیورٹی افسر پنجاب پریزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو اڈیالہ جیل سے ایجوکیشن ریجنل آفس بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو اڈیالہ جیل سے تبدیل کرکے سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن آفس ڈی جی خان تعینات کردیا گیا ہے۔اڈیالہ جیل کے 7 وارڈز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈرز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، اڈیالہ جیل وارڈر ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، شاہد اکبر، محمد شکیل اور تصور عباس کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسڑکٹ جیل جہلم کے دو وارڈرز محمد مدثر اور محمد آصف کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے، اسی طرح منڈی بہاالدین ڈسڑکٹ جیل سے وارڈر محمد ظہیر کا تبادلہ کردیا گیا۔
علاوہ ازیں اصغر علی کو ڈپٹی سپرنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل فیصل آباد، شاہد محمود ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ، آصف مرتضیٰ ڈپٹی سپرنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل سیالکوٹ اور انیس رانا کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اوکاڑہ جیل تعینات کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سکیورٹی پر تعینات یہ افسران چند ماہ قبل ہی تعینات ہوئے تھے لیکن اب آئی جی جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Comments are closed.