پشتونوں اور چھوٹے صوبوں کے عوام کو حقوق دئیے جائیں اور محرومیاں ختم کی جائیں ،خان عبداللہ خان
اورسیزز پاکستانی استحکام پاکستان میں میڈیا کے کردار کو موثر بنانے میں مدد کریں ،شیراز خان ،سابق صدر پریس کلب یوکے
لوٹن :یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی کے برطانیہ میں چیئرمین خان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقدہ گرینڈ جرگے کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں اس میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت حوصلہ افزا اور بہتری کی جانب پیش رفت ہے امید ہے کہ پشتونوں اور دیگر چھوٹے صوبوں کے ساتھ جو زیادتیاں ہو رہی ہیں اب ان کے ازالہ میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے پاکستان پریس کلب یوکے کے ممبران و عہدیداروں اور دیگر کے اعزاز میں اپنے ریستوران افغان ڈیرہ میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پشتونوں اور چھوٹے صوبوں کے عوام کو ان کے حقوق نہیں دیئے جاتے ملک کے اندر انارکی اور دوسرے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ہمارے ارباب اقتدار کو اس کا ادارک نہیں کہ وہ کیا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں جب تک عوام کے بنیادی حقوق نہیں دیئے جائینگے عوام سڑکوں پر آتے رہینگے اور سیاسی افراتفری رہے گی ۔
اس موقع پر سابق صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ شیراز خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کشمیری ڈائسپورہ کا ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام پاکستان میں میں بڑا کردار ہے لیکن ملک میں سیاسی، جمہوری آئینی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے یہ کردار محدود بنا دیا گیا ہے جس طرح کے جمہوری اور فلاحی مملکتوں میں اوورسیز پاکستانی رہتے ہیں اسی طرح کا نظام وطن عزیز میں بھی رائج ہو جہاں پر حقیقی معنوں میں عوامی تائید کے مطابق جمہوریت ہو اور انصاف کا بول بالا ہو۔
انہوں نے حکمرانوں کو باخبر کیا کہ آج جو حکومت میں ہیں کل وہ بھی اپوزیشن میں ہوں گے اس لیے اپوزیشن کے ساتھ زیادتیوں کا کلچر ختم کیا جائے اور ملک کے معاملات کو درست راستے پر چلایا جائے جبکہ صوبائی کھنچا تانی ختم کی جائے صوبائی کارڈ استعمال کرنے سے وفاق کمزور ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کردار کو موثر بنانے میں اوورسیز پاکستانی کردار ادا کریں ۔
سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ نے کہا سیاستدان اپنے کام میں ناکام ہوچکے ہیں جس کی وجہ دوسرے اداروں کو ان کا کام سنبھالنا پڑا ہے تمام پارٹیاں اپنی جماعتوں میں جمہوریت لائیں اس کے بعد وہ جمہوریت یا اقتدار کی بات کریں جبکہ کشمیر کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے جس کے لئے کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں ۔
مسلم کانفرنس کے رہنما ممتاز بٹ نے کہا ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں پھر ہماری علاقائی پہچان ہے اس موقع پر مرکزی نائب صدر پی پی سی یوکے اسرار راجہ، لوٹن برانچ کے صدر اسرار خان، جنرل سیکرٹری احتشام الحق قریشی ممبر مجلس عامہ عتیق الرحمان چوہدری ، صحافی کامران عابد بخاری، صفدر بخاری،فہیم عظیم راجہ شامل تھے جبکہ آخر میں صحافی ودود مشتاق، امداد حسین شہزاد کی رحلت پر دعائے مغفرت کی گی۔
Comments are closed.