ریاض:وژن 2030 کے حوالے سے نئی سعودی حکمت عملی کے تحت افرادی قوت تیار کرنے کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔
میڈیا کے مطابق فروغ افرادی قوت پروگرام کمیٹی نے جس کے سربراہ خود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں، متعدد اداروں کے تعاون سے اس حکمت عملی کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔
تین نکاتی نئی حکمت عملی میں سب سے پہلے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسکالرشپ لینے والے طلبہ کو مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ تیاری کرائی جائے گی تاکہ مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں جدید علوم کی تیاری پہلے سے کرلیں۔
اندرون و بیرون مملکت مسابقت کا ماحول مستحکم کیا جائے گا۔ ایسے مضامین اور شعبوں میں مہارت پیدا کرنے کے لیے اسکالر شپ جاری ہوں گی جن کی ملکی اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کو ضرورت ہوگی۔
Comments are closed.