برسلز:امریکا کی جانب سے روس کی تیل کی درآمد پر پابندی کے فیصلے پر یورپی ممالک نے کہا ہے کہ وہ روس پر انحصار کو کم کریں گے، لیکن انرجی کی ضروریات اور معیشت کو سامنے رکھتے ہوئے ایسا کرنے میں وقت لگے گا۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دیگر پابندیوں کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس سے تیل کی درآمد پر بھی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔پابندی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پابندی میں روسی تیل، گیس اور توانائی کی درآمدات شامل ہیں۔
بائیڈن کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ اتحادیوں سے قریبی مشاورت کے بعد روسی تیل درآمدات پر کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی تیل درآمدات پر پابندی سے امریکی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.