نیویارک:امریکا میں 12 ڈاکٹروں سمیت 16 ملزمان کو صحت کے شعبے میں فراڈ کرنے پر 8 ماہ سے 15 سال تک قید اور لاکھوں ڈالرز جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ سزاپانے والوں میں 8 پاکستانی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔
میڈیا کے مطابق مشی گن اور اوہائیو کے سےتعلق رکھنے والے 12 ڈاکٹروں سمیت 16 ملزمان نے 250 ملین ڈالر کا ہیلتھ کیئر فراڈ کیا۔سزا پانے والے ڈاکٹروں نے مریضو ں کو مہنگے اور غیرضروری انجکشن لینے پر مجبور کیا۔
66 لاکھ اوپیوڈ (Opioid) گولیاں تقسیم کیں، ڈاکٹروں نے جعلی بلنگز سے حاصل ہونےوالی آمدنی عیاشی پر خرچ کی۔
Comments are closed.