پولینڈ نے جاسوسی کے الزام میں 45 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

134

پولینڈ نے جاسوسی کے الزام میں 45 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولش وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارت کار ہونے کا بہانہ کرنے والے 45 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کردیا ہے۔وارسا میں میڈیا سے گفتگو میں پولش وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروس نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے لیے روس کے سفیر سرگئی ایندرییو نے الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ پولینڈ کے روسی سفارتکاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

Comments are closed.