لوٹن :لوٹن مئیر کونسلر ملک محمود حسین کی جانب سے چیریٹی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں لوٹن بارو کونسل کے چیف ایگزیکٹو رابن پورٹر سمیت کونسل کے ڈائریکٹر سٹاف سمیت ممبر اف پارلیمنٹ رچیل ہوپکن ایم پی سابق ممبر کیلون ہوپکن ڈپٹی لیڈر کونسلر اسلم خان سابق مئیروں کونسلروں اور کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر نے شرکت کی۔
علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہونے والی تقریب میں چیف ایگزیکٹو رابن پورٹر مئیر نے بھی خطاب کیا،ڈاکٹر رضوان بٹ فضل خان راجہ اعظم، ممتاز بٹ ،پروفیسر امتیاز،شبیر ملک فیاض قریشی اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔
مئیر ملک محمود نے چیریٹی میں فنڈز دینے والوں خاص کرکے چوہدری قربان کا شکریہ ادا کیا ،یاد رہے کہ چیریٹی کے ایونٹ کے فوری بعد مئیر دو ہفتے کے دورے پر 21 مارچ کو پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.