سابق ملازم کا گوگل پر نسلی امتیاز کا الزام، مقدمہ درج کر لیا گیا

417

کیلیفورنیا :معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ایک سابق ملازم نے سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے کا الزام عائد کرکے کیلیفورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔

سابق ملازم کا کہنا ہے کہ انتظامی پالیسی کے تحت سیاہ فام امیدواروں کو مسترد کرنے کے لیے انٹرویو میں مشکل ترین سوالات کیے جاتے ہیں۔سابق ملازم کا کہنا ہے کہ گوگل جان بوجھ کر نسلی امتیاز اور انتقامی کارروائی کرکے نسل پرستی کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی سیاہ فام ملازمین کو چھوٹے عہدے دیتی ہے اور ان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے۔مقدمہ دائر کرنے والے اپریل کرلی کو کمپنی نے 2014 میں ملازمت پر رکھا تھا۔

انہوں نے اپنے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ انہیں کمپنی نے 2020 میں غیر قانونی طور پر برطرف کر دیا جب انہوں نے سیاہ فام ملازمین کے حق میں آواز بلند کرنا شروع کی ۔گزشتہ ماہ بھی گوگل پر ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا، جس میں مبینہ طور پر صارفین کی لوکیشن کی معلومات دھوکے سے جمع کرنے کے بعد مختلف کمپنیز کو فروخت کرنے کا الزام تھا۔

گوگل کے خلاف یہ مقدمہ واشنگٹن ڈی سی سپریم کورٹ میں چار امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ ان میں ریاست واشنگٹن، ٹیکساس، انڈیانا اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے سرکاری وکیل شامل تھے۔

Comments are closed.