سعودی عرب، یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

439

ریاض:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آگیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔آج حرم شریف اور مسجد نبوی میں کسی بھی سماجی فاصلے کے بغیر نماز تراویح ادا کی جائے گی، سعودی عرب کی تمام علاقائی مساجد میں بھی نماز تراویح پوری گنجائش کے ساتھ پڑھائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے والی کمیٹی نے ابوظبی کے وزارت انصاف کی عمارت میں نماز مغرب کے بعد اجلاس کیا اور رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔

امارات میں ہفتہ دو اپریل یکم رمضان ہوگا، آج رات مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائےگی۔متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے تعین کے لئے قائم چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس یو اے ای کے وزیر انصاف عبداللّٰہ سلطان بن العواد النعیمی کی صدارت میں ہوا جس میں متعدد سینئر حکام بھی شامل تھے۔

کمیٹی کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ شعبان 1443 ہجری کا آخری دن ہوگا اور ہفتہ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، دونوں ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

Comments are closed.