اسلام آباد:عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں ایاز صادق نے کہا کہ کاغذات کی اسکروٹنی سہ پہر تین بجے تک ہوگی۔نئے قائد ایوان کا انتخاب 11 اپریل کو ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی پیر صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔
Comments are closed.