پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے خلاف سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کال پر جہاں پاکستان میں احتجاج کیے جا رہیں ہیں وہاں تحریک انصافیںن نے یہاں لوٹن بیری پارک میں بھی ایک بھرپور احتجاج کا اہتمام کیا جس میں بچوں، عورتوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Protests in luton againt Imran Khan's ouster. #PakistanPoliticalCrisis #NationStandsWithPMKhan #PTI #امپورٹڈ_گورنمنٹ_نامنظور @MoeedNj @ImranKhanPTI @AajKamranKhan @2Kazmi @imrankhanriazfa pic.twitter.com/CsQvUHWJXm
— The LutonAsian Post (@lutonasian) April 12, 2022
اس موقع پر منتظمین احتجاج احتشام ڈار اور پی ٹی آئی کارکنان چوہدری شکیل رفیق، جمیل ظفری، محمد قربان، گفتار خان، جبار ملک، شوکت راجہ اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں نئی ”امپورٹڈ” حکومت ناقابل قبول ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی ایما پرحاصل کی ہے جس کی ہم پور زور مزاحمت کرتے ہیں ۔
شرکاء احتجاج نے عمران خان کی حمایت میں بینرز کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ کئی حامیوں نے عمران خان کی تصویر والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں اور بہت ساروں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی مذمت کرنے والے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے احتجاج کا انعقاد ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جائے گا اور اگلا احتجاج بینک ہالیڈے (پیر) کو ہوگا۔
Comments are closed.