برلن (رپورٹ :مطیع اللہ) دنیا بھر کے دیگر ممالک طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے حمایت میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور پاکستانی و پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے عمران حکومت کی حمایت نعرے لگارہے تھے۔

مظاہرین نے امریکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی جمہوری حکومت کے خلاف امریکی ایماء پر سازش کی گئی عوام پر امپورٹڈ حکومت مسلط کردی ہم امپورٹڈ حکومت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں امپورٹ حکومت میں تمام نیب زدہ اور کرپشن کیسز کا سامنے کر والے شامل ہیں ۔
مقررین نے کہاکہ ہم پاکستان کے اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ھے کہ عمران خان کے خلاف ھونے والے سازشوں کا تحقیقات کرائی جائے امریکی نواز اپوزیشن کے رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائے، مظاہرے منتظمین اظہرساہی، علی مدثر، کاشف کاظمی اور نصیرملہی نے کہاکہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ھوگا لیکن عمران خان کے بغیر کوئی سیاست نہیں ھوگی ہم عمران خان کے ساتھ تھے ساتھ اور ساتھ رہینگے۔
Comments are closed.