کونسلر آصف مسعود چوہدری لوٹن بارو کونسل کے ڈپٹی میئر منتخب

310

لوٹن : کونسلر آصف مسعودچوہدری نے برطانیہ بھر میں کشمیری کمیونٹی کا نام فخر سے بلند کیا ہے ۔ برطانوی کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد واں کا تانتا بندھ گیا ۔

آصف مسعود چوہدری سیاسی و سماجی خدمات سے بخوبی واقف ہیں ۔ اور بھرپور امید رکھتے ہیں کہ وہ ڈپٹی میئر کے طور پر تمام ذمہ ساریاں احسن طریقہ سے نبھائیں گے اور لوٹن کی عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ کونسلر آصف مسعود چوہدری برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کا فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ بھر سے سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں نے کونسلر آصف مسعود چوہدری کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا ۔

رہنماؤں نے کہا کہ آصف مسعود کی کامیابی ان کی ان تھک محنت ، لگن ، کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے انہوں نے ثابت کیا کہ گراس روٹ لیول سے نظریاتی سیاست کا آغاز کرنے والے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں سیاست کے ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کرسکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کونسلر آصف مسعود چوہدری کو مبارکباد دینے والوں میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ، شوکت مقبول بٹ ، ڈاکٹر طاہر محمود ، ڈاکٹر گلزمان بٹ ، زبیر اقبال کیانی ، عباس بٹ ،امجد اشرف ، سابق میئر کونسلر ریاض بٹ ، کونسلر راجہ اسلم ، صادق سبحانی ، سابق میئر آف لوٹن طاہر ملک ، سابق میئر کونسلر نسیم ایوب ، کونسلر جویریہ ، سابق میئر ایوب چوہدری ،شبیر ملک ، چوھدری شریف ، توصیف کیانی ، کونسلر طایر ملک ،راجہ یعقوب ، مظفر ملک ، کونسلر جاوید ، کونسلر عباس ، کونسلر کاشف ، کونسلر غلام جاوید ، کونسلر نوید ،مسعود رانا ، طارق پپو بٹ ، خواجہ زاہد لون ، عقیل بٹ، ڈاکٹر آفتاب حسین ، راجہ منور، شفیق احمد ، مہتاب ملک ،اسحاق بھٹی ، شاہد ہاشمی ، خواجہ حسن ، واجد ایوب ، محمود کشمیری، چوہدری فاروق احمد رولوی، ساجد شاہین ، عاصم مرزا ، فیصل قریشی ، طیب کھوکھر ، ظفر الحسن کھوکھر ،انوار الحق ٹھکر ، اشتیاق بٹ ، پروفیسر امتیار چوہدری ،ممتاز بٹ ، امجد لون ، عبدالحمید حمید بٹ ، سید تحسین گیلانی، ظہیر الدین ، صابر گل، پروفیسر ظفر خان ، توقیر مرزا، انوار ملک ، سجاد ملک ، کامریڈ اصغر ملک ، کامریڈ شکور ، کامریڈ شاہد ملک ، کامریڈ وسیم ، کامریڈ غلام عباس، کامریڈ فیاض ، کامریڈ قمر زمان ، کامریڈ رحیم ، کامریڈ ، مظہر قریشی ، کامریڈ ، قمر ملک ، کامریڈ ، ارشد ساجد ملک ، لائق علی خان،خاور راجہ ،نواز مجید ،اسرار راجہ، توقیر لون ، صفدر بخاری ، یاسر مسعود و دیگر ہیں۔

یاد رہے کہ کونسلر آصف مسعود چوہدری لوٹن میں اکنیلڈ وارڈ سے لیبر پارٹی کی جانب سے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور چار دھائیوں سے برسر اقتدار رہنے والی ٹوری پارٹی کے امیدوار (چیئرمین ٹوری پارٹی لوٹن )کو شکست دیکر تاریخ رقم کی کر چکے ہیں ۔ آصف مسعود کی کامیابی سے نہ صرف لیبر پارٹی کے لئے بلکہ برطانیہ بھر کے کشمیریوں کیلئے باعث فخر ہے ۔

Comments are closed.