لوٹن کی نئی میئر سمیرا سلیم اور ڈپٹی میئر آصف مسعود منتخب

507

لوٹن کی حکمران لیبر گروپ کی طرف سے لوٹن کی سابق ڈپٹی میئر سمیرا سلیم کو 2022/23 کے لیے ٹاؤن کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ پارٹی کے ساتھی کونسلر محمود حسین سے ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔ ان کی تقرری منگل 17 مئی کو ٹاؤن ہال میں مقامی اتھارٹی کے سالانہ اجلاس میں بلا مقابلہ ہوئی ہے۔

لیبر ڈیلو وارڈ کونسلر نوید احمد نے کونسلر آصف مسعود کو ڈپٹی میئر کے طور پر نامزد کیا اور انہیں "سماجی ناانصافی اور عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے محنتی، شائستہ، پرجوش اور معاشرے کے سب سے کمزور لوگوں کی مدد کرنے والے کے طور پر بیان کیا۔

کونسل کی رہنما اور لیبر لیوسی وارڈ کونسلر ہیزل سیمنز نے میٹنگ میں کہا ہے کہ "مجھے کونسلر سمیرا سلیم کو آئندہ میونسپل سال کے لیے میئر کے لیے نامزد کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے”۔

ان کا مذید یہ کہنا تھا کہ سمیرا مئی 2015 سے کونسل کے ساتھ ہیں اور پہلے ہی ڈپٹی میئر رہ چکی ہیں۔” وہ LBC کی مختلف کمیٹیوں کی سربراہ رہی ہیں اور شہر کے لیے ایک بہترین سفیر بنیں گی اور مجھے انہیں نامزد کرنے پر فخر ہے۔

کونسلرسمیرا سلیم نے میئر آفس کی منظوری کے باقاعدہ اعلامیہ پر دستخط کیے تاہم ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں LBC نے ٹویٹ کیا جس میں میئر کے عہدے سے سبکدوش کونسلر محمود حسین کو ٹاؤن کی خدمات کے لیے بہت شکریہ کہا۔

Comments are closed.