ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں مشتعل شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کرنے بعد خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد کی باضابطہ شناخت نہیں ہوئی ہے، تاہم یہ پاکستانی بتائے جارہے ہیں۔ٹیکساس پولیس چیف کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں 4 لاشیں پڑی تھیں، جائے وقوع سے خود کار پستول برآمد ہوا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میاں بیوی میں طلاق کا معاملہ کئی ماہ سے چل رہا تھا، واقعے میں یقینی طور پر گھریلو تشدد کا پہلو ہے۔
Comments are closed.