آئی ایم ایف کا پاکستان کو پٹرول مہنگا کیے بغیر قرض دینے سے انکار

343

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو پٹرول مہنگا کیے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قرض کی قسط دینے سے انکار سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے قرض کی بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔

اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کرلیا تھا، تاہم مالیاتی ادارے نے اب قسط اجراء، پروگرام دورانیہ بڑھانا بھی پٹرول کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں پٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے، پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق تمام پاکستانیوں کے فائدے کے لیے میکرو اکنامک استحکام یقینی بنانے کا عزم ہے، پاکستانی حکام کے ساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیز سے انحراف کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہونے جارہے ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کل دوحا سے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔

Comments are closed.