اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
او آئی سی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں۔ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد ِآزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے۔
Reiterating its solidarity with the people of #Jammu and #Kashmir, the #OIC General Secretariat urges the international community to ensure that the legitimate struggle of the #Kashmiris for the realization of their rights must not be equated with #terrorism.
— OIC (@OIC_OCI) May 27, 2022
تنظیم کی جانب سے بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوراً بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔
Comments are closed.