اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی پشاور سے بنی گالہ متوقع آمد کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے۔
چیئرمین PTI عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔تاہم اسلام آباد پولیس کوعمران خان کی ٹیم کی طرف سے واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ pic.twitter.com/y1OnIQ2V6i
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 4, 2022
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
Comments are closed.