پرانی حلقہ بندیوں پراکتوبرکے آخر تک انتخابات کرا نے کیلئے تیار ہونگے، الیکشن کمیشن

131

اسلام آباد:سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ اگر پرانی حلقہ بندیوں پر عام انتخابات کرانا ہیں تو الیکشن کمیشن اکتوبر کے آخرتک تیار ہوگا۔

تاہم یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، اگر ڈیجیٹل مردم شماری دسمبر تک ہو جاتی ہے توحلقہ بندیاں دوبارہ کرنا پڑیں گی اور موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے کےبعد عام انتخابات ہو سکیں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن سے متعلق بیان ان جماعتوں کا موقف ہے لیکن آئینی ادارے کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔

Comments are closed.