الجزائر نے اسپین کے ساتھ مشترکہ تعاون اور دوستی کا 20 سال پرانا معاہدہ معطل کردیا۔
میڈیا کے مطابق الجزائر کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل نے اس فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین نے حال ہی میں مغربی صحارا ریگستان کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوئی۔
الجزائر اور مراکش کے درمیان مغربی صحارا سے متعلق تنازع پایا جاتا ہے، اسپین نے اس تنازع میں مراکش کی حمایت کا عندیہ دیا تھا۔الجزائر اسپین کو گیس فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں سے ہے، افریقی ملک نئے گیس معاہدوں کی قیمتوں میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت الجزائر اسپین کو عالمی منڈی کے مقابلے میں کم قیمت پر گیس فراہم کر رہا ہے۔
Comments are closed.