اسلام آباد:سینیٹ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
میڈیا کے مطابق سینیٹ خزانہ کمیٹی اجلاس میں ٹیلی حکام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، فائبرآپٹکس کی امپورٹ پرایڈوانس ٹیکس کو 15 فیصد کردیا گیا جسے کم کرکے 8 فیصد کیا جائے۔
ٹیلی کام حکام نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کے آلات کو پرتعیش قراردیا گیا ہے اور امپورٹ ڈیوٹی کو بھی 20 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے ہمارے لیے باہر سے فائبر آپٹکس منگوانا مشکل ہوگیا ہے۔
نمائندگان ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں صرف 10 فیصد ٹاورز پر فائبرکا استعمال کیا گیا ہے اگر فائبر آپٹکس نہیں بچھائی گئیں تو لوگ اے ٹی ایم بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے سینیٹ خزانہ کمیٹی سے فائبر آپٹکس کی امپورٹ پر ٹیکسز میں کمی سفارش کی اور کہا کہ مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔
Comments are closed.