آزاد کشمیر کا آئندہ مالی سال کیلئے ایک کھرب 63 ارب سے زائد کا بجٹ پیش

159

مظفر آباد:آزاد کشمیر کا آئندہ مالی سال 23-2022 کے لیے ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مالی سال 23-2022 کا بجٹ اجلاس اسپیکر کے بجائے ڈپٹی اسپیکر کی صدارت میں ہوا۔ قانون ساز اسمبلی کا بحٹ وزیر خزانہ عبدالماجد نے پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں عوام کے لیے سیکڑوں منصوبے لے کر آ رہے ہیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیے 28 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو اسمبلی پروسیجرل رولز سے ہٹ کر بنایا، صرف حکومتی اراکین پر مشتمل قائمہ کمیٹیان قائم کی گئیں۔اپوزیشن نے کہا کہ ایوان کی قائمہ کمیٹوں کی سربراہی وزرا نہیں کرسکتے، حکومت نے کمیٹیاں وزرا کی سربراہی میں بنائی ہیں۔

بجٹ اجلاس کے دوران متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیا، چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اجلاس حکومت بلائے اور حکومت ہی کورم توڑ دے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ ہماری بات ایوان کے اندر ہو۔

چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر دن بھر سوئے رہتے ہیں، وزیراعظم دن میں جاگا کریں یا دفتری اوقات کار کو رات میں تبدیل کرلیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے میں بھی کوئی وزیر شریک نہیں ہوا۔

Comments are closed.