مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بند کروائی جائے: حریت کانفرنس

165

مقبوضہ جموں اور کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی بند کروانے کی اپیل کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے قتلِ عام کی مذمت کی ہے اور یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری تنازعِ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروائے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پلوامہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پلوامہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔

ہڑتال کی کال حریت کانفرنس نے 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنےکے لیے دی ہے۔حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی بے مثال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 1931ء میں 13 جولائی کو ڈوگرہ راجہ کی فوج کے ہاتھوں سری نگر سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

Comments are closed.