نیو یارک:امریکی کانگریس کے رکن لی زیلدین گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران تقریر کر رہے تھے کہ ان پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا۔
چاقو حملے میں زیلدین محفوظ رہے اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سیاہ کیپ لگائے زیلدین کے قریب آتا ہے لیکن چند ہی سیکنڈ میں اسے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قابو کرلیا۔
This is video of Lee Zeldin being attacked and almost stabbed on stage at a Fire Hochul event in Fairport, NY.pic.twitter.com/xazg7G7sqb
— MAGA GANG VISH 🔫 (@VishBurra) July 22, 2022
پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 43 سالہ ڈیوڈ کے نام سے ہوئی ہے، حملے کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔
زیلدین نیویارک کی گورنرشپ کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔
کانگریس رکن نے ٹوئٹ میں بتایا کہ چند گھنٹے پہلے حملہ آور نے کہا تھا ’تمہارا کام ختم‘۔
His words as he tried to stab me a few hours ago were “you’re done”, but several attendees, including @EspositoforNY, quickly jumped into action & tackled the guy.
— Lee Zeldin (@leezeldin) July 22, 2022
Law enforcement was on the scene within minutes.
The attacker will likely be instantly released under NY’s laws. pic.twitter.com/wZEyIyrjFe
انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے میں ٹھیک ہوں، میں نے حملہ آور کی کلائی پکڑ لی تھی اور باقی لوگوں کے آنے تک اسے کچھ دیر قابو کیا تھا۔
Comments are closed.