لاہور: ٹرسٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی 60 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، جن میں 41 وزیر، نمائندہ خصوصی، معاونین خصوصی اور مشیران شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نومنتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا، 60 رکنی کابینہ میں 41 وزیر، پانچ نمائندہ خصوصی، پانچ مشیر، پانچ معاونین خصوصی جبکہ ایک سیاسی مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب شامل ہیں۔
عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دی ہے جس میں تین خواتین کو بھی حکومت کا حصہ بنایا گیا ہے۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، سرداراویس لغاری شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے 3 وزرا بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں رانا محمد اقبال، مہراعجاز، ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر، مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھایا ہے۔
Comments are closed.