ماسکو:روس نے 39 برطانوی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ ماسکو سے روسی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ پابندیوں میں برطانوی سیاستدان، کاروباری افراد اور صحافی شامل ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق اپوزیشن رہنما کیئر اسٹارمر اور سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ان برطانوی افراد پر روس کی بین الاقوامی تنہائی کی حمایت کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس پر پابندیوں کا دائرہ کار بڑھانے کیخلاف برطانوی شہریوں پر پابندی کا کام جاری رہے گا۔
Comments are closed.